07-Dec-2021-تحریری مقابلہ- وہ دل ہی کیا جو تیرے نام کی صدا نہ کرے
★♥★♥★♥★♥★
وفا کے بدلے میں کوئی اگر وفا نہ کرے
تو اس کے حق میں کوئی شخص بدعا نہ کرے
ہوائے عشق ہے کیا چیز الحفظ والامان
یہ ایسا روگ ہے جس کی کوئی دوا نہ کرے
تیرے بغیر اذیت ہے زندگی میری
خدا کرے تجھے مجھ سے کوئی جدا نہ کرے
خدا کسی کو ہماری طرح زمانے میں
ائے عشق تیری اذیت میں مبتلا نہ کرے
خلش ہے دل میں اگر کچھ تو آملے ہم سے
میرے رقیبوں سے جا کر کوئی ملا نہ کرے
نزاکتیں یہ تمہاری ادائیں اف! توبہ!
محال ہے جو تمہیں دیکھے دل فدا نہ کرے
جو زیر تیغ ادا کرتے ہیں نماز عشق
فتح و نصرتیں رب ان کو کیوں عطا نہ کرے
تمہارے ذکر سے تر ہے زبان فیضی کی
وہ دل ہی کیا جو تیرے نام کی صدا نہ کرے
★♥★♥★♥★
کاوشِ فکر: فراز فیضی کشن گنج بہار
Mobile No.: 9326187516
Farhad ansari
04-Jan-2022 08:39 PM
بہتر
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
08-Dec-2021 08:02 AM
Bht khoob pyaare ❤️❤️💕😘😘😘😘
Reply